سعودی عرب میں بھی حکوت کی جانب سے کورونا وارس کی پیش نظر کرفیو کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد جدہ میں بھی کرفیو کا دورانیہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی وبا کے حوالے سے سعودی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ کرفیو کا دورانیہ بڑھانے کا مقصد کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
کورونا کے حوالے سے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض کے بعد جدہ میں بھی کرفیو سہ پہر 3 سے صبح 6 بجے تک ہوگا۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے مزید کہا کہ کرفیو کے دوران لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1203 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ 37 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 6 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے 4 ہلاکتیں ہو گئیں ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
