 
                                                                              سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 14 ملین ریال کی ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا۔
ریجنل پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجرینے اپنے بیان میں کہا کہ ریاض کے جنوبی علاقے الجزیرہ میں العربی بینک کی اے ٹی ایم میں یہ ڈکیتی کی واردات کی گئی تھی۔
پولیس ترجمان کے مطابق واردات اس قدر ماہرانہ انداز میں کی گئی تھی کہ ملزمان نے اپنے پیچھے کوئی سراغ نہیں چھوڑا اس کے باوجود پولیس ٹیم نےسراغ لگانے میں کامیاب رہی۔
پولیس حکام کے مطابق واردات گیارہ رکنی گروہ نے انتہائی باریک بینی سے انجام دی تھی۔ گروہ میں چارمصری جن میں سے ایک واردات کے فوری بعد پانچ لاکھ ریال لے کرمملکت سے فرارہو گیا دیگرچارملزمان میں بلغاریہ،روس اور مادیپ کے افراد شامل تھے۔
غیر ملکی واردات کے چند گھنٹوں کے بعد ہی مملکت سے نکل گئے تھے۔گروہ میں 2 سعودی بھی شامل تھے ایک قریبی ملک فرار ہو گیا تھا جبکہ ایک یمنی بھی گروہ کا رکن تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیموں نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور 7 لاکھ ریال برآمد کر لیے۔
پولیس دیگر6 ملزمان جو بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں کی گرفتاری کی کیے کوشش کر رہی ہے تاکہ انہیں مملکت لا کر باقاعدہ مقدمہ دائر کیاجاسکے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ سعودی عرب کے شہر جازان میں ڈاکوؤں نے کم سے کم 8 اے ٹی ایمز میں توڑ پھوڑ کی جس سے مشین شدید متاثر ہوئی، تاہم وہ رقم لوٹ نہ سکے۔
گزشتہ ماہ حکام کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں سعودی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں ڈاکو اے ٹی ایم کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سے قبل ریاض سے چور لاکھوں ریال لے اڑے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 