Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی ریاست مسوری میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

Now Reading:

امریکی ریاست مسوری میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک
مسوری

امریکی ریاست مسوری میں فائرنگ  کے واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مسوری میں ایک گیس اسٹیشن پر فائرنگ  سے ایک پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔

اسپرنگ فیلڈ پولیس کے چیف پال ولیم نے بتایا کہ مرنے والوں میں تین شہری بھی شامل ہیں  جبکہ ایک پولیس اہلکار  اور ایک شہری زخمی  بھی ہیں۔

پولیس چیف نے بتایا کہ پولیس کو اتوار کی شب  شہر  بھر سے فائرنگ کے واقعات کی متعدد اطلاعات موصول ہوئیں۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو واقعات، 30 افراد ہلاک

Advertisement

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ ایک گاڑی  ’کم اینڈ گو ‘گیس اسٹیشن سے ٹکرائی اور کار سوار بھاگتا ہوا وہاں بنے اسٹور میں داخل ہوگیا  اور وہاں موجود خریداروں اور ملازمین پر فائرنگ شروع کردی۔

پال ولیم نے بتایا کہ پہلے پہنچنے والے دو پولیس افسران کو بھی گولیاں  مار ی گئیں۔دیگر پولیس اہلکاروں نے زخمی اہلکاروں کو اسٹور سے باہر نکالا تاہم جب وہ اندر پہنچے توتین شہریوں سمیت مسلح شخص بھی  مردہ پایا گیا۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے بظاہر خود  ہی اپنے آپ کو گولی مارلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر