دبئی میں زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی کرنے والے اب نہیں بچ پائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں زیبرا کراسنگ کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مخصوص مقامات پر سمارٹ کیمرے نصب کرادیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ دبئی میں پیدل چلنے والوں کو سڑک پار کرنے کے لیے جگہ جگہ زیبرا کراسنگ بنائے گئے ہیں۔
لیکن دبئی میں عموماً لوگ زیبرا کارسنگ کی پابندی نہیں کرتے اور یہ ہی وجہ حادثات کا سببب بنتی ہیں۔
دبئی محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف مھیر المزرورعی نے بتایا کہ سمارٹ کیمرے شمسی توانائی کی مدد سے کام کرتے ہیں اور تو اور یہ ریموٹ سینس آلات سے آراستہ ہیں، انتہائی حساس ہیں۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ کیمرے سڑک کے دونوں جانب پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت اورگاڑیوں کا ریکارڈ بھی لیتے ہیں اور یہ 4 جی سسٹم سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔
کیمروں میں 4 جی سسٹم ہونے کی وجہ سے خلاف ورزی سے نمٹنے کی کارروائی خود کار نظام کے تحت انجام پاتی ہے۔
خیلا رہے کہ اگر کوئی ڈرائیور اس کی پابندی نہیں کرتا تو اس کے خلاف ٹریفک چالان ریکارڈ کرلیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سمارٹ کیمرہ الٹرا ساﺅنڈ سگنل جاری کرکے گاڑیو ںکے ڈرائیوروں کو متنبہ کرتا ہے کہ پیدل چلنے والے زیبرا کراسنگ عبور کررہے ہیں لہذاآپ رک جائیں اور پیدل چلنے والوں کو گزرنے کا موقع فراہم کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
