Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودیہ عرب میں 21 روزہ کرفیو نافذ

Now Reading:

سعودیہ عرب میں 21 روزہ کرفیو نافذ
مقدس مقامات 

سعودی عرب میں مہلک کورونا وائرس کے بچاو کے لئے احتیاطی تبدبیر کے پیش نظر سات بجنے کے ساتھ ہی کرفیو کا عمل شروع ہو گیا تمام مارکیٹین بند سڑکیں ویران اور ہر طرف خاموشی کا عالم ہے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق امریکا اور دیگر ممالک کی طرح مشرق وسطیٰ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کرفیو لگانے والا سعودی عرب دوسرا ملک ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سعودی عرب نے 21روز تک کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اعلان پر عمل درآمد پیر کی رات سے شروع ہوچکا ہے۔

اعلان کے مطابق 21روز تک عوام گھر میں رہیں گے اور کوئی بھی گھر سے باہر نکلے گا۔بیماری یا کسی اور ایمرجنسی کے دوران مخصوف نمبرز پر کال کرنے کا مشورہ دیا گیاہے

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی فرمارواں شاہ سلیمان بن عبدالعزیز نے شاہی علامیہ جاری کرتے ہوئے آج سے ملک بھر میں 21 دنوں کے لیے جذوی کرفیو لگانے کا اعلان کیا تھا جس اپر آج ابھی شام 7بجے سے عمل پیرا ہونا شروع ہو گیا ہے اور یہ کرفیو رات سات بجے سےصبح6بجےتک رہے گا۔

Advertisement

کرفیو کا ٹائم شروع ہونے کے ساتھ ہی عوام نے سعودی شاہی فرمان پر بھر پور عمل کرنا شروع کر دیا ہے اور عوام اس وقت حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کر رہی ہے اور حکومت کی جانب سے بھی کرفیو کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کے احکامات جاری کئیے ہوئے ہیں۔

شاہی علامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے سخت احکامات کا مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور کروانا سے بچاو ہے اور احتیاطی تدبیر ہے جبکہ اس وقت سعودی عرب میں کروناوائرس کے مزید 51 مریض کے کیسوں میں اضافے کے ساتھ کل تعدار 562 ہو گئی۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق نئے کورونا وائرس کے مزید 51 کیسوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 562 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے نئے رجسٹرہونے والے کیسوں میں 18 ریاض ، 12 مکہ مکرمہ ، 6 طائف ، 5 بیشہ ، 3دمام ، 3قطیف ، 2جازان کےعلاوہ نجران اور القنفذہ میں ایک ایک مریض کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر