
دنیا بھر میں پھیلی وبائی مرض کورونا وائرس سے جاری تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئےعالمی بینک اور آئی ایم ایف کی جانب سے مشترکہ امدادی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے غریب ممالک کی معیشتوں کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے اس لئے عالمی قرض دہندگان سے پاکستان سمیت آئی ڈی اے ممالک کے ذمہ دوطرفہ قرضوں کی ادائیگیاں معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن میں شامل ممالک سے دوطرفہ سرکاری قرضوں کی واپسی کا عمل روک دیا جائے، اس اقدام سے ان ترقی پذیر ممالک کو فوری مالی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
ان تمام اقدام سے بحران کے اثرات کا تخمینہ اورمالی ضرورتوں کیلیے وقت ملے گا۔
اعلامیے کے مطابق جی ٹونٹی رہنماوں کودعوت دی گئی ہے کہ وہ ہمیں کورونا وائرس کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا ٹاسک دیں جبکہ عالمی بنک و آئی ایم ایف کی سپرنگ اجلاسوں میں ترقیاتی کمیٹی سے اس تجویز کی منظوری مانگی جائیگی۔
عالمی بینک اور آئی ایم ایف کورونا سے متاثر ہونے والے غریب ممالک کی امداد کی جائیگی جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے غریب ممالک کی فوری مدد کی جائیگی۔
آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے پاکستان سمیت دیگر غریب ممالک کو ریلیف دینے کے لیے مشترکہ اسٹیٹمنٹ جاری کردیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس سے جی 20 گروپ کے غریب ممالک کی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News