Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس کے مشتبہ مریض کی آئسولیشن وارڈ سے کود کر خودکشی

Now Reading:

کوروناوائرس کے مشتبہ مریض کی آئسولیشن وارڈ سے کود کر خودکشی
کوروناوائرس کے مشتبہ مریض کی آئسولیشن وارڈ سے کود کر خودکشی

بھارت  کے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایک مشتبہ مریض نے ہسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔

انڈین میڈیا کے مطابق ایئر پورٹ حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے ایک مشتبہ مریض کو  دہلی  کے صفدر جنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کو فوری طور میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا۔

خود کشی کر نے والا  مشتبہ مریض ایک برس سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہایش پذیر تھا، اسے دہلی پہنچنے کے فوراً بعد صفدر جنگ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں اس  شخص  کے خون کے نمونے لے کر کرونا ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے، تاہم مشتبہ مریض نے آئسولیشن کے خوف سے وارڈ میں لائے جانے کے کچھ ہی دیر بعد دروازہ کھولا اور ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔

پولیس  حکام کے مطابق اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے 35 سالہ کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض لایا گیا ہے۔ رات نو بجے ان کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں مذکورہ فرد نے ہسپتال کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

بھارت میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں   کی تعداد 4  ہو چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 197  ہوگئی ہے۔

Advertisement

دوسری  جانب  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  گزشتہ   روز اپے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  کورونا وائرس کےحوالے سے ذہنی صحت کا خیلا رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے بچنے کے  لیے ایک دوسرے کی مدد کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر