
چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ چینی صدر شی جن پنگ نے شہر کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے شہر ووہان دورہ کیا اور اپنے اس دورے میں متعدی بیماریوں کے انسداد کے ایک مرکز کا معائنہ بھی کیا۔
اس موقع پرچینی صدر دوران طبی عملے، فوجی افسران اور اہلکاروں، سماجی کارکنوں، پولیس افسران اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ تمام صورت حال کے دوران تعاون کرنے پر مریضوں اور شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیکل سٹاف اور وائرس سے متاثرہ افراد سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس سب سے پہلے ووہان شہر میں سامنے آیا تھا اور سب سے زیادہ افراد بھی اسی شہر میں اس وائرس کا شکار بنے ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ ووہان شہر سمیت پورا ہوبے صوبہ جنوری سے مکمل طور پر لاک ڈاون ہے جبکہ سخت اقدامات کی وجہ سے اس وائرس کے پھیلاوکے خلاف چین کو خاصی کامیابی ملی ہے۔
چین میں کورونا کا زورٹوٹنے لگا، ووہان میں قائم تمام عارضی اسپتال بند
دوسری جانب چین کے صوبے ووہان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے عارضی طور پر قائم کیے گئے تمام 14 اسپتال بند کردیے گئے ہیں۔
چینی ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ چین میں 80ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 59 ہزار مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
چینی ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں 1297 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 3136 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس اس وقت چین کے علاوہ جنوبی کوریا، اٹلی ،ایران ، امریکہ ، جاپان ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت 108 ممالک میں پہنچ گیا ہے ۔
دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ چکی ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3600 سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News