Advertisement
Advertisement
Advertisement

حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجے گئے ڈرون طیارے تباہ

Now Reading:

حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجے گئے ڈرون طیارے تباہ
سعودی شہروں پر حوثیوں کا حملہ ناکام

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والےعرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جمعہ کی صبح یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانے سے سعودی عرب کے شہروں پر کیے جانے والے ریموٹ کنٹرول جہازوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق کرنل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر ابھا اور خمیس مشیط پر ریموٹ کنٹرول جہازوں کے ذریعے حملے کیے جنیں اتحادی فوج نے ناکام بنادیا۔

یمن میں حوثی باغیوں سے فیصلہ کن جنگ کی تیاری 

حملہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ اتحادی افواج کے کنٹرول ٹاور نے حوثی باغیوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول جہازوں کی سمت کا تعین کرتے ہی فوری طور پر جوابی کارروائی کرکے حملہ آور جہازوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ  یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزیاں جاری ہیں اب تک سعودی عرب پر کیے جانے والے دسیوں حملے ناکام بنائے جاچکے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان نے بدھ کی شام اعلان کیا تھا کہ اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان یمنی حکومت کے فیصلے کو سپورٹ کرتی ہے۔

یمنی حکومت نے یمن میں فائر بندی اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ،،، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر