
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں کرفیو توڑنے کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی سزا بگھتنا ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اعلامیہ جاری کر کے خبردار کیا ہے کہ ’کرفیو کی خلاف ورزی کی ویڈیو بنانا لوگوں کو اس کی ترغیب دینے اور اکسانے کے برابر ہے۔‘
ادارے نے واضح کیا ہے کہ ’یہ بڑے جرائم میں شامل ہے جس کا ارتکاب کرنے والا سخت سزا کا مستحق ہو سکتا ہے۔‘’ایسا کرنے پر سائبر کرائم کی دفعہ 5 لاگو ہوتی ہے جس میں واضح طور پر اس کی سزا 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ لکھی ہے۔‘
پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ ’کرفیو توڑنے کی ویڈیو کی اطلاع دینے والے کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا، اس سے کسی قسم کی بازپرس نہیں ہوگی۔‘
’سوشل میڈیا پر امن عامہ کو نقصان پہنچانے والے مواد کو شیئرکرنا اور اسے آگے بڑھانا بھی جرم ہے، ایسا کرنے والا بھی سائبر کرائم میں ملوث ہے۔‘
ادارے نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو آگاہ کیا ہے کہ ’حکومتی ادارے سوشل میڈیا کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، صارفین کو چاہیے کہ وہ معلومات مستند ذرائع سے حاصل کریں۔‘
واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک خاتون سمیت متعدد افراد کو کرفیو توڑنے کی ترغیب دینے یا خلاف ورزی کی ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا ہے۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے مقامی اور تارکین افراد کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اس طرح کی کسی مذموم سرگرمی میں حصہ نہ لیں اور معلومات کے حصول کے لیے مستند ذرائع پر انحصار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News