Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کرونا کی وباء کے خلاف اعلان جنگ کرے: ڈبلیو ایچ او

Now Reading:

دنیا کرونا کی وباء کے خلاف اعلان جنگ کرے: ڈبلیو ایچ او
دنیا کرونا کی وباء کے خلاف اعلان جنگ کرے: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت’ڈبلیو ایچ او’ کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس اڈھانوم گبریوس نےاپنے بیان میں  کہا ہے  کہ   کرونا کی وبا پوری دنیا کے لیے خطرہ  بن چکا  ہے۔ پوری دنیا کو اس وباء کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا۔

جنیوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے مسٹر گبریوس نے کہا کہ دنیا بھر میں اجتماعی سماجی سرگرمیوں میں کمی، لوگوں کا ایک دوسرے سے فاصلے پر رہنا اور گھروں میں بند ہونا ہی اس مسئلے کا حل نہیں۔

 ہم اس وائرس سے متاثرہ ہر فرد کی نشاندہی کرکے اس مہلک بیماری پر حملہ کرنا ہے تاکہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وبائی بیماری کے پھیلاؤ کی تعداد میں تیزی آرہی ہے۔ اب اس وقت کرونا کے تین لاکھ سے زیادہ کیسز کی اطلاع دی جارہی ہے لیکن دنیا اس بیماری کا راستہ روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اس ہفتے جی 20 رہ نماؤں کے ساتھ بات کریں گے ، اور ان سے حفاظتی آلات کی پیداوار بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کو کہا جائے گا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے مطالبہ کیا کہ طبی عملے زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر