Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کے باعث کرتارپور راہداری بھی بند

Now Reading:

کورونا وائرس کے باعث کرتارپور راہداری بھی بند
کورونا وائرس کے باعث کرتارپور راہداری بھی بند کردی گئی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بھارتی حکومت نے کرتار پور راہداری سمیت اپنے تمام بارڈرز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈیا کی وزارت داخلہ کی ترجمان  کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر انڈیا اور پاکستان کے تمام بارڈرز 16 مارچ رات 12 بجے سے تاحکم ثانی بند کر دیے جائیں گے۔

انہوں  نے مزید کہا  کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بطور احتیاطی تدابیر کرتارپور کے لیے سکھ یاتریوں کی رجسٹریشن اور سفر 16 مارچ سے بند کر دیا جائے گا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انڈیا بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور میانمار کے ساتھ بھی اپنے بارڈرز اتوار کی رات 12 بجے بند کر دیے جائیں گی۔ ان تمام بارڈرز پر تاحکم ثانی امیگریشن کی سہولیات بند رہیں گی۔

بھارت،کوروناوائرس کےعلاج کےلئےگائےکےپیشاب کااستعمال

Advertisement

انڈیا میں اب تک 107 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جن میں سے دو ہلاک جبکہ 10 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

انڈین حکومت نے کورونا کے خدشے کے باعث تمام تعلیمی اداروں اور عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے جمعے کو کورونا کے خلاف حکمت عملی بنانے کے لیے بلائے جانے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کرتار پور راہداری کو پاکستانی زائرین کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ انڈیا سے آنے والے سکھ یاتریوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھی کورونا کے خدشے کے پیش نظر ایران اور افغانستان کے ساتھ اپنے بارڈرز بند کر رکھے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر