Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ہر گھنٹے بعد سیلفی بھیجنا ہوگی

Now Reading:

گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ہر گھنٹے بعد سیلفی بھیجنا ہوگی
گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ہر گھنٹے بعد سیلفی بھیجنا ہوگی

بھارت میں ریاستی حکومت نے گھر سے بیٹھ کر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ہر ایک گھنٹےکے بعد سیلفی بھیجنے کی ہدایت جاری  کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹکا کی حکومت نے قرنطینہ میں رہ کر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو پابند کیا ہے کہ وہ ہر ایک گھنٹے کے بعد اپنی سیلفی بھیجیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ گھر بیٹھ کر وہ کیا کررہےہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملازمین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی ملازم نے قانون کی خلاف ورزی کی یا ہدایت کو نظرانداز کیا تو اُسے حراست میں لے کر سرکاری قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا جائے گا۔

ڈاکٹر سدھار کا کہنا تھا کہ ’اس اقدام کا مقصد ملازمین کو پابند کرنا ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر بھی سرکاری امور انجام دیں اور ہر گھنٹے بعد اپنی تصاویر حکومت کو موبائل ایپ کے ذریعے ارسال کریں، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کو سرکار کے زیر اتنظام قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس قانون کے تحت گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد رات 10 سے صبح 7 بجے تک ہر گھنٹے اپنے سیلفی پلے اسٹور پر موجود ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اس کے ذریعے بھیجیں گے جسے حکومتی ٹیم دیکھے گی اور یہی اُن کی حاضری کا سسٹم بھی ہوگا۔ا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر