Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس: یو اے ای میں بھی نمازِ جمعہ کے اجتماعات مختصر

Now Reading:

کورونا وائرس: یو اے ای میں بھی نمازِ جمعہ کے اجتماعات مختصر
نمازِ جمعہ کے اجتماعات

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی اب نمازِ جمعہ کے اجتماعات اور فرائض کی ادائیگی کو مختصر کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے مساجد میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات کو محض 10 منٹ کے اندر مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

جہاں کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نطر دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں وہیں مسلمان ممالک میں مساجد کے اجتماعات کو مختصر وقت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب کل ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوں گے

اس سے قبل سعودی عرب نے عارضی طور پر عمرے پر بھی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہاں کم سے کم لوگ جمع ہوں۔

Advertisement

اسی طرح دنیا کے دیگر ممالک میں بھی چرچز، مندروں اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں میں بھی مذہبی تقریبات کو محدود یا منسوخ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں بھی کورونا وائرس کے انکشاف کے بعد مذہبی رسومات ی ادائگی اور ساتھ ہی ساتھ نماز جمعہ کا اجتماع بھی معطل کردیا گیا تھا۔

ایران میں حکام نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اندرون ملک نقل و حرکت کی آزادی پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ پابندی اُن افراد پر بھی لاگو ہو گی جن کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ اسی طرح “مذہبی مقامات” کے حامل شہر بالخصوص قُم میں قیود عائد کی گئی ہیں اور یہاں عارضی طور پر نماز جمعہ کے اجتماعات روک دیے گئے تھے۔

ایرانی ٹیلی وژن نے بدھ کی شب بتایا کہ اس بات کا اعلان وزیر صحت سعید نمکی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ نمکی نے واضح کیا کہ لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت والے کئی شہروں میں ٹیموں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان ٹٰیموں کے عناصر وہاں لوگوں کے جسموں کے درجہ حرارت جانچیں گے .. اور وائرس میں مبتلا یا مشتبہ طور پر اس سے متاثرہ افراد کو روک دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر