Advertisement
Advertisement
Advertisement

مزید پانچ ممالک کے سفر پر عارضی پابندی عائد

Now Reading:

مزید پانچ ممالک کے سفر پر عارضی پابندی عائد
عارضی پابندی

سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مزید پانچ ممالک کے سفر پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ممالک پر عمرے کی ادائیگی و دیگر کے لئے سعودی عرب میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد سفری پابندی  والے ممالک کی کل تعداد 14 ہوگئی ہے۔

پابندی کے تحت سعودی اور مقیم غیر ملکی سلطنت عمان، فرانس، جرمنی، ترکی، سپین، امارات، کویت، بحرین، لبنان، شام، جنوبی کوریا، مصر، اٹلی اور عراق کا سفر نہیں کرسکیں گے۔

ہمایوں سعید تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم لڑکیوں کی آواز بن گئے

وزارت داخلہ کے ذرائع کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کا کہنا ہے کہ جن نئے پانچ ممالک کے سفر پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سلطنت عمان، جمہوریہ فرانس، جرمنی، ترکی اور سپین شامل ہیں۔

Advertisement

ان ممالک سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر آنے والوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، دوسری جانب ان ممالک سے فضائی اور سمندری سفر پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ممالک سے کارگو سروس حسب معمول جاری رہیں گی تاہم اس کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

وزارت داخلہ اور وزارت صحت کے مابین مشترکہ طور پر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس بارے میں لوگوں کو متنبہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے نو ممالک کے سفر پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق وزارت داخلہ نے امارات، کویت، بحرین، لبنان، شام، جنوبی کوریا، مصر، اٹلی اور عراق جانے یا وہاں سے مسافروں کے آنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ’کرونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی سفارشات اور وائرس کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کے پیش نظر وقتی طور پر مذکورہ ممالک پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر