
جدہ کے ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ 11 رجب بمطابق 6 مارچ کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ یہ خوبصورت نظارہ با آسانی دیکھا جاسکتا ہے۔
سوسائٹی کا کہنا ہے کہ رواں برس چاند کا کعبہ کے عین اوپر آنے کا یہ پہلا واقعہ ہوگا جسے عام آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق جدہ کے ماہرے فلکیات کے مطابق کعبہ کے عین اوپر چاند 9 بج کر 55 منٹ پر آئے گا جسے دیکھ کر دور سے کعبہ کی سمت کا تعین کرنا بھی آسان ہو گا۔
واضح رہے چاند کے کعبہ کے عین اوپر دکھائی دینے کا منظر 2018 میں ہوا تھا جب کہ اسی برس 12 رمضان کو سورج عین کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زمانہ قدیم میں اس فلکیاتی عمل سے لوگ کعبہ کی سمت کا تعین کرتے ہوئے قبلہ درست کیا کرتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News