 
                                                                              کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنےآپ کو آئیسولیشن میں رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو میں گذشتہ رات کورونا وائرس جیسی علامات سامنے آئی تھیں، جو برطانیہ سے تقریب میں شرکت کر کے واپس آئی تھیں۔ اہلیہ میں کورونا کے خدشے پر جسٹن ٹروڈو بھی گھر میں بند ہوگئے۔
اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو کو وطن واپسی پر ہلکا بخار اور زکام کی شکایت ہوئی جس پر انہیں مشتبہ قرار دے کر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اہلیہ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئیسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اہلیہ کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک خود کو گھر تک ہی محدود رکھیں گے۔
AdvertisementI have some personal news to share today. Sophie recently returned from a speaking event in the UK, and last night she was experiencing mild flu-like symptoms. She‘s feeling better, but following the advice of our doctor she is self-isolating as we wait on COVID-19 test results.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) March 12, 2020
کینیڈا کے وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو گھر سے ہی امور انجام دیں گے جب کہ خود وزیراعظم میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے 140 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور کینیڈا بھی اس وبا کی زد میں آیا ہے۔
کینیڈا میں اب تک 122 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ متعدد کو مشتبہ قرار دیا گیا ہے، متاثرہ افراد کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 