برطانیہ کی جیلوں میں قید وہ قیدی جن کی سزا 2 ماہ تک رہ گئی ہے انہیں رہا کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے سیکریٹری قانون رابرٹ بک لینڈ کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں دو ماہ تک سزا رہ جانے والے قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سیکریٹری قانون رابرٹ بک لینڈ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا سے متاثرین کی تعداد میں کمی چاہتے ہیں تاکہ این ایچ ایس پر دباو کم ہو
ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس مہلک وبا کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کا بہتر قدم اجتماعات پر پابندی ہے۔جیلوں میں قیدیوں میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز سامنے آئے جو خطرناک ہوسکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ رہائی پانے والے قیدیوں کی الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4,313 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 41,903 ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
