 
                                                                              سعودی حکومت نے ملک بھر میں کسانوں کی مدد کے لیے اسمارٹ فون ایپ لانچ کر کے ان کی مشکلات آسان کردیں۔
سعودی حکام کے مطابق اسمارٹ فون ایپ کسانوں اور ماہرین زراعت کے درمیان رابطے میں معاون ثابت ہوگی جبکہ ان میں سے ایک زراعت گائیڈ نامی اسمارٹ فون ایپ بھی ہے جس کے ذریعے مختلف علاقوں میں کسانوں کو زراعت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جاسکے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے کسانوں کے لیے اپنی خدمات متعارف کروا دی ہیں اور اس ایپ کی تشکیل وزارت کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت وزارت کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے اور کارکردگی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
سعودی حکومت کے دو مقدس مقامات کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری
وزارت میں جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بندر بن محمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایپ پر موصول ہونے والی 80 فیصد گزارشات زراعت کے بارے میں معلومات اور مشاورت سے متعلق ہیں جس کا کسان جلد جواب چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر بندر بن محمد نے یہ بھی کہا کہ ایپ کی بدولت کسان ملک بھر کے 300 ماہرین زراعت سے رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ مذکورہ ایپ کے ذریعے دونوں پارٹیز وائس کالز اور ویڈیو کالز کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہوسکتے ہیں جبکہ دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
وزارت میں جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بندر بن محمد نے مزید کہا کہ وبا کے ان دنوں میں جب بالمشافہ ملاقات اور مشاورت ناممکن ہے، ایسے میں زراعت گائیڈ ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 