میگھن مارکل نے خاموشی توڑ دی اور حقیقت بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق میگھن مارکل نے برطانیہ کے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے بعد برطانیہ شاہی خاندان کی حقیقت بیان کر دی۔
میگھن مارکل نے اپنی دوست کی جانے والی گفتگو میں اس بات کی واضاحت کی کہ برطانیہ شاہی خاندان کا ان کے ساتھ رویہ درست نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میری اس خاندان سے علیحدہ ہونے کی اہم وجہ یہ تھی کہ مجھے ہراساں تک کیا گیا۔
میگھن نے بتایا ک شاہی خاندان کا برتاؤ کیٹ مڈلٹن کے مقابلے میں اُن کے ساتھ اچھا نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیشہ مجھے تعصب کا نشانہ بنایا جاتا اور کیٹ کو حد درجہ اہمیت دی جاتی تھی۔
میگھن نے کہ اکہ شاہی خاندان کے بعد میڈیا نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا لیکن کبھی شاہی خاندان نے کوئی ردِعمل نہیں لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی تمام تر معاملہ کیٹ کے ساتھ ہوتے تو ذرائع ابلاغ کے قوانین تک تبدیل کردیے جاتے۔
خیال رہے کہ برطانوی شاہی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے چار ماہ قبل شاہی زندگی کو خیرباد کہہ کر شمالی امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
میگھن نے بتایا یہ تمام تر صورتحال میں نے ہیری کو بتایا جس پر ہم نے باہمی مشورے سے صبر کرنے کا سوچا ، شاید معاملات بہتر ہو جائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب ہمیں محسوس ہوا کہ ہماری خاموشی کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے تو ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کیا
واضح رہے کہ اختتام میں میگھن نے کہا کہ ایک وقت آتا ہے جب آپ ایسے رویے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں، ایسے واقعات کو عام طور پر ہراساں کرنا کہتے ہیں اور کسی بھی عورت کے لیے یہ ناقابل برداشت ہوتا ہے، اس لیے ہم نے بھی طویل خاموشی کے بعد بڑا فیصلہ کیا اور شاہی خاندان سے علیحدہ ہو گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
