
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا بہت تیزی سے پھیل گئی ہے اور اس ہی وجہ سے بہت سے لوگ اس وبا سے متاثر ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کے ڈاکٹروں نے اس وبا کے خاتمہ کے لیے کورونا سے متاثر مریضوں کے لیے ملیریا کی دوا تجویز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق فرانس کے ڈاکٹروں کےگروپ کی جانب سے دیے جانے والے اس مشورہ پر آن لائن پیٹیشن پر2 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کردیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ فرانس کے ڈاکٹروں کے گروپ میں سے آن لائن پیٹیشن شروع کرنے والوں میں فرانس کے سابق وزیر صحت بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی حکام نے کہا کہ کورونا سے متاثر مریضوں کے علاج کے لیے اینٹی ملیریا دوا تجویز کی جائے۔
انہوں نے کہ کورونا کے علاج میں ابتدائی دنوں میں ہی اینٹی ملیریا دوا دینے سے پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کورتونا سے متاثر مریضوں کے علاج کے لیے فرانس کےڈاکٹر کی جانب سے اینٹی ملیریا دوا سے علاج کرنے پر دیگر ممالک کے ڈاکٹرز رضامند نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News