اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کو دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین بحران قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کورونا سب سے بڑا امتحان ہے، کورونا کی وبا لوگوں کی جانیں اورروزگارچھین رہی ہے ۔
اقوام متحدہ اس کورونا وائرس (کووڈ 19) کو عالمگیر وبا قرار دے کر خبر دار بھی کر چکی ہے کہ اگر دنیا نے وائرس پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر اقدامات نہ کیے تو اس سے پوری عالم انسانیت کو خطرہ ہے اور لاکھوں جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔
یو این کی جانب سے امیر ممالک سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے غریب ممالک کو 12 ارب ڈالر امداد کی فوری ضروت ہے۔
اب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کی موجودہ صورت حال جنگ عظیم دوئم کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورت حال کا منظر پیش کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ کوروناوائرس نقصان سےنمٹنے کے لیے مجموعی طور پر کھرب ڈالر تک کے معاون پیکیج کی ضرورت ہوگی، اقوام پاکستان،ارجنٹائن اور افریقہ کے صحرائی ممالک کو ’خوفناک امتزاج‘ کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یاد رہے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں جنگیں ہو رہی ہیں ان کو ختم کیا جائے، یہی وہ چیز ہے جس کی انسانیت کو پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، دنیا کو مشترکہ دشمن کرونا وائرس کا سامنا ہے، جو بے رحمی سے سب پر حملہ آور ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ چند روز قبل بھی اس بات کا خدشتہ ظاہر کر چکے ہیں کہ کورونا وائرس سے امریکا میں اموات ایک سے دو لاکھ تک ہو سکتی ہیں، ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہم اموات کو اس تعداد تک روکنے میں کامیاب ہو گئے تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہو گی۔
خیال رہے کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں ہلاک افراد کی تعداد 42 ہزار پانچ سودس تک پہنچ گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرافراد کی تعداد8 لاکھ 62 ہزار495 ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
