
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے حوالے سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ ہم ویکسین لے کر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ ہم کورونا وائرس کی ویکسین لے کر آئیں گے کیونکہ ویکسین کی تیاری پر پیشرفت ہورہی ہیں۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسزکی تعدادبالآخر کم ہوکر صفر ہوجائے گی اور بتایا ہے کہ امریکی ماہرین کا خیال ہے کہ وبائی بیماری کے بدترین دن پیچھے رہ گئے ہیں اور اب کورونا وائرس دور جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دوسرے ملکوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ٹیسٹ کررہے ہیں اس لیے متاثرین کی تعداد زیادہ ہے۔
پاک فوج کی ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری پر پیشرفت ہورہی ہیں، ویکسین کی جانچ کرنی ہوگی اور اس کے لیے مدت درکار ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا آنیوالی بین الاقوامی پروازوں کی کوروناٹیسٹنگ کا سوچ رہے ہیں کیونکہ ٹیسٹنگ کے معاملے پرایئرلائنز سے مل کر کام کررہے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے ورثے میں ٹوٹا ہوا سستم ملا تھا لیکن اب انتظامیہ اور ادارے بہترین کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد اب ملک دوبارہ کھلنے جارہاہے،ہمیں ملک کی تعمیر نو کرنی ہے، ملک کی سڑکیں ٹھیک نہیں اور ہم نےمشرق وسطیٰ میں 8ارب ڈالر خرچ کردیئے ہیں لیکن اب کہانی ماضی سے مختلف ہے ہم ایک بار پھر دنیا کی مضبوط معیشت بنیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے میں نے کئی دوست کھو دیئے ہیں جبکہ کورونا کی وجہ سے پورا اسکول سیزن کو ختم کرنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News