Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات نے دوستی کا فرض ادا کردیا

Now Reading:

متحدہ عرب امارات نے دوستی کا فرض ادا کردیا
سری لنکا سے لائے گئے 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

سری لنکا سے لائے گئے 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی قیدیوں کو رہا کر کے واپس پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا۔

پاکستانی سفارتخانہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے400پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا جبکہ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس بھیجنے کا بھی اعلان کردیا۔

پاکستانی سفاتخانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی قیدیوں کو یو اے ای حکومت کے زیر انتظام دوخصوصی پروازوں سے فیصل آباد اور پشاور باچاخان ایئر پورٹ پہنچایا جائے گا۔

پاکستانی سفاتخانہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 400پاکستانی قیدیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس بھیجاجارہا ہے، پاکستانی قیدی جرائم کے معمولی الزامات کے تحت جیلوں میں قید تھے

پاکستانی سفاتخانہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کا احسن اقدام کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے باعث کیا گیا ہے ۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل ترکی نے کورونا وائرس کے سبب ہزاروں قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

ترکی کا ہزاروں قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق   ترک پارلیمنٹ نے منگل کے روز نیا قانون کی منظوری دے دی ہےجس کے تحت ہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف حفاظتی اقدام کے طور پر ہزاروں  قیدیوں کی رہائی کی اجازت دی گئی تھی۔

پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی کے سرکاری وئیٹر اکاؤنٹ پہ جاری پیغام میں کہا گیا تھا کہ مسودہ قبول ہونے کے بعد قانون بن گیا ہے۔

دوسری جانب  ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس قانون پر تنقید کی تھی کیونکہ  اس میں انسداد دہشت گردی کے متنازعہ قوانین کے تحت  حراست میں  لیے گئے  افراد شامل نہیں ہیں۔

انسانی حقوق کے دیگر گروپوں نے بھی پارلیمنٹ کے اس قانون پر تنقید کی کیونکہ  اس کے تحت  صحافیوں ، سیاستدانوں اور وکلاء  کو بھی رہا نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے  ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد  ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 19 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان میں کارروائی کا ذکر چھیڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر