
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مفت راشن بانٹنے والے اسٹور کے سامنے گاڑیوں اور لوگوں کی لمبی قطار لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کے سپر پاور ملک امریکا کی معیشت اور وہاں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں کو بھی سخت متاثر کیا ہے۔
کورونا وائرس نے امریکی شہریوں کو بھی راشن کیلئے قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور کردیا۔ بارش کے باوجود راشن لینے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد لائن میں لگی رہی۔
لاس اینجلس میں ایک فوڈ اسٹور نے ضرورت مندوں کے لیے اشیائے خور و نوش کے پیکٹ تقسیم کیے ، مفت راشن لینے کے لیے اسٹور کے باہر ڈیڑھ کلومیٹر تک گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی۔
ملک میں کوروناسے متاثرہ مریضوں کی تعداد4601 تک جاپہنچی
واضح رہے کہ دنیابھرمیں کوروناوائرس سے 95 ہزار سےافراد جاں بحق جبکہ 16 لاکھ 49 ہزارسےزائد افراد اس سےمتاثرہوچکےہیں،تاہم 3لاکھ 56 ہزار 674 افراد صحتیاب ہوچکےہیں ۔
دنیابھرکےمختلف ممالک میں کوروناوائرس کے 11لاکھ 52ہزار 489مریض اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جن میں سے 49ہزار 128مریضوں کی حالت تشویش ناک ہےجبکہ 3 لاکھ 56 ہزار673افرادصحتیاب ہو چکےہیں۔
امریکامیں کوروناوائرس سےہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 697 ہو گئی ہے، جبکہ 4 لاکھ 68 ہزار 887افراد وائرس سے متاثر ہیں جبکہ اٹلی میں 18 ہزار 279 اور اسپین میں 15 ہزار 447،جبکہ فرانس میں12 ہزار 210 افراد جاں گنوا چکےہیں ۔
برطانیہ میں 7 ہزار 978، نیدرلینڈز میں 2 ہزار 396، جرمنی میں 2ہزار 607، بیلجیئم میں 2ہزار 523 ، چین میں 3 ہزار 336 اور ایران میں 4 ہزار 110 افراد اب تک کورونا وائر س سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 284 نئے کیسز کے اضافے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار601 جبکہ اس سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News