سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے مزید 154نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان وزارت صحت نے کورونا کے حوالے سے منعقد کی جانے والی یومیہ پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ ’مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2039 تک ہو چکی ہےجبکہ کورونا ‘ سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ’کورونا سے اب تک 351 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں،ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا نئے کیسوں میں سے 3افراد بیرون ملک سے آئے تھے جبکہ باقی 151 لوکل کیریئرکے ذریعے اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرنےکا کہاجارہاہے تاکہ اس مرض سے جلد ازجلد نجات حاصل کی جاسکے,اس ضمن میں وزارت صحت کی سفارش پرمکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو بھی نافذ کیاجاچکا ہےجبکہ طائف ، دمام اور القطیف میں کرفیو کے دورانیے میں اضافہ کردیا گیاہے۔
دوسری جانب سعودی وزارت اسلامی امور نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 8 ہزار سے زائد مساجد میں 12 ہزار کارکنان کی مدد سے جراثیم کش محلول سے سپرے بھی کروایا۔
سعودی عرب کے تمام علاقوں میں بیشتر مساجد وزارت اسلامی امور کے زیر انتظام ہیں ان میں سے 8724 میں سپرے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
