
کورونا کی ویکسین کی آزمائش انسانوں پر شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ میں کورونا کی ویکسین کی آزمائش شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ کورونا کی ویکسین کی آزمائش کو آج سے تین اداروں میں شروع کر دیا ہے۔
کورونا کی ویکسین کی آزمائش کے لیے 18 سے 55 سال تک کے 500 افراد کا سخت اسکریننگ کے بعد انتخاب کیا ہے۔
کورونا کی ویکسین کے لیے جن لوگوں کا انتخاب کیا ہے انہیں تمام تر اخراجات کے ساتھ ساتھ دیگر اخراجات کے لیے 625 پاؤنڈ تک فراہم کیے جائیں گے۔
دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی اور امپیریل کالج کو کورونا ویکیسن کی ریسرچ کے لیے مزید 41 ملین فنڈز کی توثیق کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ویکسین کی مینوفیکچرنگ میں بھی سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔
کورونا کی ویکسین کے حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ آزمائش کے بعد شاید مسائل کا سامنا ہو لیکن ادارے نے یقینی دلائی کے کسی کو کوئی امراض کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ آزمائش میں حصہ لینے والے افراد کے لیے مکمل صحت مند ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News