
مکہ مکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی(کے اے ایم سی ) کے ذریعے ایک ہزار سے زیادہ آوٹ ڈور مریضوں کو ان کے نسخوں کے مطابق دوائیں ان کے گھروں تک پہنچائی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق دواوں کی فراہمی کی یہ سہولت گذشتہ دو ہفتوں میں مہیا کی گئی ہے۔
600 سے زیادہ مریضوں کو ان کے نسخوں کے مطابق مکہ میں جب کہ چار سو سے زائد مریضوں کو مکہ سے باہر کے علاقوں میں دوائیں ان کے گھروں تک پہنچائی گئی ہیں۔
کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی جانب سے یہ خصوصی عمل کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھائے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ
مریضوں کی جانب سے آن لائن درخواستیں موصول ہونے کے بعد ہسپتال انہیں مفت دوائیں مہیا کرنے کے لیے گھروں میں ڈیلیوری دینے والی کمپنیوں سے رابطہ کرتا ہے اور مریض کو دوا پہنچانے کا اہتمام کررہا ہے۔
کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی جانب سے علاج معالجے کی یہ خصوصی الیکٹرانک سہولت مریضوں کی صحت کے پیش نظر مہیا کی جا رہی ہے۔
اس کا خاص مقصد یہ ہے کہ مکہ اور گردونواح میں کورونا وائرس کے پیش نظر عام مریضوں کو ہسپتال آنے جانے میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے جب کہ دوائیں انہیں بروقت دستیاب ہو جائیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز سعودی وزارت داخلہکی جانب سے’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری کوششوں اور صحت اداروں کی سفارشات کے پیش نظر مکہ مکرمہ اور مدینہ میں 24 گھنٹے کرفیو لگا دیا تھا‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News