شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ مستحقین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں.
تفصیلات کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے اینجل فوڈ نامی این جی او میں رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے مستحقین میں کھانا تقسیم کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ کورونا سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس نے ان مستحقین کو کھانا تقسیم کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان تمام فلاحی کام میں سماجی دوری کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔
یاد رہے وہاں موجودہ لوگ 60 سال کی عمر کےت قریب تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شہزادہ اور ان کی اہلیہ عام لباس پہن کر یہ کام کرتے ہیں جس سے لوگوں کومعلوم نہیں ہوتا کہ یہ کون لوگ ہے۔
رچرڈ ایوب نے بتایا کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ ایسٹر کے تہوار بھی یہاں کھانا تقسیم کرنے آئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایسٹر کے تہوار میں بھی سماجی دوری کا خیال کیا گیا تھا اور ماسک کا استعمال بھی کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
