
سعودی عرب میں سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے حکم نافذ کیا گیا ہے کہ ریاست میں کوڑوں کی سزا ختم کردی جائے۔
تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں جرم پر ‘کوڑے’ مارنے کی سزا کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس ضمن میں سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت کوڑوں کی سزا جرمانے کے طور پر وصول کی جائیگی۔
دستاویز کے مطابق یہ کہا گیا ہے کہ یہ اقدام شاہ سلمان اور ان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملک میں کی جانے والی انسانی حقوق میں کی جانے والی اصلاحات کی ایک کڑی ہے۔
ریاست کے حمایت یافتہ انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی) کے سربراہ عواد العواد نے اس فیصلے کے حوالے سے بتایا کہ ‘یہ اصلاح سعودی عرب کے انسانی حقوق کے ایجنڈا میں یادگار قدم ہے اور سلطنت میں حالیہ کی گئیں کئی اصلاحات میں سے ایک ہے۔’
انسانی حقوق واچ کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈم کوگلے کا کہنا تھا کہ ‘یہ خوش آئند تبدیلی ہے لیکن اسے کئی سال پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News