Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈونلڈٹرمپ کا ایک بار پھر کورونا کا ٹیسٹ، نتیجہ کیا آیا ؟

Now Reading:

ڈونلڈٹرمپ کا ایک بار پھر کورونا کا ٹیسٹ، نتیجہ کیا آیا ؟
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بر پھر کورونا کا ٹیسٹ، نتیجہ کیا آیا ؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے۔ جمعرات کے روز ہونے والے اس نئے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی منفی آیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کا یہ کرونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ ہے۔ گذشتہ ماہ برازیلی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات کے بعد بھی ٹرمپ کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

اس مرتبہ ٹیسٹ کے لیے نیا اور تیز تر طریقہ استعمال کیا گیا۔ ٹرمپ کے مطابق یہ ٹیسٹ چند منٹوں میں مکمل ہو گیا اور اس کا نتیجہ سامنے آنے میں 15 منٹوں سے زیادہ وقت درکار نہیں ہوا۔

ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی انتظامیہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات کرے گی .. اور کرونا کی ویکسین کے حوالے سے تجربات کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

 انہوں نے مزید بتایا کہ انتظامیہ چھوٹی کمپنیوں کو اس وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ اسی طرح امریکی فضائی کمپنیوں کو سپورٹ کرنے کے منصوبے پر بھی کام کیا جائے گا۔

 ٹرمپ انتظامیہ واضح کر چکی ہے کہ وہ ملک میں 3 کروڑ چھوٹے کاروباروں کو سپورٹ پیش کرے گی۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے عمر رسیدہ افراد کو کرونا سے بچانے کے لیے نئی ہدایات وضع کر دی ہیں۔ امریکی صدر نے ہسپتالوں میں مطلوبہ تعداد میں مصنوعی تنفس کی مشینوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا ہے۔

کیا ٹرمپ بھی کرونا کا شکارہو گئے ؟ رپورٹ آگئی

Advertisement

امریکی صدر نے بتایا کہ صرف نیویارک کو مصنوعی تنفس کی 4000 ہزار سے زیادہ مشینیں فراہم کی گئی ہیں جب کہ بقیہ ریاستوں میں 7600 کے قریب مشینیں دی گئیں۔ امریکی حکام نے تمام ریاستوں میں کروڑوں ماسک فراہم کیے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ 6,088 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر