Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے ملیریا کی دوائی ‘ہائیڈرو کلوروکین’ کی برآمد پرپابندی عائد کردی

Now Reading:

بھارت نے ملیریا کی دوائی ‘ہائیڈرو کلوروکین’ کی برآمد پرپابندی عائد کردی
بھارت نے ملیریا کی دوائی 'ہائیڈرو کلوروکین' کی برآمد پرپابندی عائد کردی

بھارت نے ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی  دوائی ‘ہائیڈرو کلوروکین’ کی برآمد پرپابندی عائد کردی۔

تفصیلات  کے مطابق ہائیڈروکلوروکین اینٹی ملیریا کی قدیم ترین دوائیوں میں سے ایک ہے لیکن اب یہ متعدد ممالک میں ملیریا سے محفوظ ہونے کے بعد استعمال نہیں کی جاتی۔

غیر ملکی خبرر داں ادارے  کےمطابق غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ دوائی کی برآمد اور اور اس کی تراکیب کے بارے میں تفصیلات جاری کرنے پرپابندی عاید کی گئی ہے۔

ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی ہے اور ان سے کہا تھا کہ اس سے قبل امریکا کی درخواست کردہ دوائیوں کی کھیپ جاری کرنے کی اجازت دے۔ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم مودی انہیں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس سے قبل  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دوائی کے بارے میں کہا تھا کہ ہائیڈرو کلوروکین کرونا وائرس کے علاج کے لیے’گیم رول’ تبدیل کرنے  میں  اہم  ثابت ہوگی۔

Advertisement

ابھی تک کوئی حتمی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے کہ یہ دوا ‘کوویڈ 19’ کے علاج میں معاون ہے اور نہ ہی اسے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے منظور کیا ہے۔

بھارتی حکومت کا یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کا پہلا باضابطہ ردعمل ہے کہ ہندوستان نے امریکا کو ہائیڈروکلوروکین مہیا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ مل کر ایک ایسی دوائی مہیا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جو کرونا کے اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر