Synopsis
بھارت: کورونا آئسولیشن وارڈ میں حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

بھارت میں جہالت کی انتہاء، ریاست بہار کے اسپتال میں 25 سالہ حاملہ خاتون چیک اپ کیلئے آئیں تو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شک ظاہر کرتے ہوئے انہیں آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئیسولیشن وارڈ میں دو دن تک اسپتال کا طبی عملہ 25 سالہ حاملہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتا رہا۔
اطلاعات کے مطابق 25 سالہ خاتون کا حمل پہلے ہی ضائع ہوچکا تھا، گھر جانے کے بعد طبیعت بگڑ گئی اور واپس اسپتال لاتے ہوئے راستے میں ہی خاتون نے دم توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق 25 سالہ خاتون نے ایمبولینس میں ساس کو بتایا تھا کہ آئسولیشن وارڈ میں اسپتال کے طبی عملے نے اُسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، جس پر ساس نے پوری واردات پولیس کو بتادی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے اسپتال کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا ہے جس نے ابتدائی بیان میں دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News