برطانیہ نے حکومت پاکستان کی طرف سے کورونا کے خلاف تیاری اور رسپانس پلان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے آج 595 ملین امریکی ڈالر کی مربوط متعدد شعبہ کی تیاری اور رسپانس پلان شروع کیا گیا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی کی سربراہ انابیل جیری نے ورچوئل پروگرام میں حصہ لیا اور بتایا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے کرونا کے لیے رسپانس پلان کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔
انابیل جیری نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ برطانیہ نے اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر اب تک 744 ملین پاونڈ کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں برطانیہ پہلے ہی صحت سے متعلق امداد کے لئے عالمی ادارہ صحت سے 26 لاکھ 70 ہزار پاونڈ کا وعدہ کرچکا ہے اور ہم شدید بیمار افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت میں کام کریں گے۔
انہوں نے باور کروایا کہ ہم پاکستان میں وبائی مرض کے ممکنہ طویل مدتی اثرات سے بھی سے واقف ہیں اور ہم پی پی آر پی میں صحت کے نظام پر وسیع تر اثرات کو شامل کرنے کا پُر زور خیرمقدم کرتے ہیں۔
انابیل جیری سربراہ یو کے محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ اس آزمائشی وقت میں پاکستان کے ساتھ متحد ہے اور برطانیہ پاکستان کو کورونا بحران سے نمٹنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر اس وبائی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
