Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس: ڈزنی ورلڈ کا ملازمین کی بڑی تعداد کو فارغ کرنے کا اعلان

Now Reading:

کوروناوائرس: ڈزنی ورلڈ کا ملازمین کی بڑی تعداد کو فارغ کرنے کا اعلان
کوروناوائرس: ڈزنی ورلڈ کا ملازمین کی بڑی تعداد کو فارغ کرنے کا اعلان

امریکہ  میں واقع کارٹون کی دنیا کی سب سے بڑی  کمپنی ڈزنی ورلڈ نے  کورونا کے باعث  اپنے ملازمین کی بڑی تعداد کو فارغ کرنے  کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان ڈزنی اپنے ملازمین کی ایک بڑی  تعداد کو عارضی  طور پر فارغ کرنے کا اعلان  اپنی تفریح گاہوں  کی بندش کے پیش نظر کیا ہے۔

امریکا میں تفریحی اور سیاحتی شعبےکی سب سے بڑی کمپنی ڈزنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو 19 اپریل کے بعد فارغ کر دے گی۔

 کمپنی کی طرف سے متوقع طور پرفارغ کیے جانے والے ملازمین کی تعداد بیان نہیں کی  گئی  اور یہ بھی واضح نہیں کیا کہ کون کون سے سیکشن کے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  ڈیزنی کمپنی کے12 تفریحی مراکز، ان میں قائم ہوٹلوں اور سمندری سیاحتی مراکزمیں ایک لاکھ 22 ہزار افراد ملازمت کرتے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ  ڈزنی ورلڈ  نے 12 مارچ کو کرونا کےپھیلنے کے خطرے کے پیش نظر فرانس اور امریکا میں اپنے تفریحی پارک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح  رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم ‘ڈزنی ورلڈ’ دنیا کا سب سے بڑا تفریحی اور سیاحتی مرکز ہے جہاں سال 2018ء میں 21 ملین سیاح آئے جب کہ لاس اینجلس میں قائم ڈیزنی لینڈ میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 18 اعشاریہ 7 ملین تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر