دنیا کے سپر پاور ملک امریکہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 5 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
امریکی شہر نیویارک اس وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہےاور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے سبب اجتماعی قبریں کھودی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 18 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
دوسری جانب 4 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
