
عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث آفس کے کام اور آن لائن پڑھائی کے بعد اب شادیاں بھی ن لائن ہونے لگی ہیں۔
کورونا وائرس نے زندگی کی دیگر تقریبات کی طرح شادیوں کو بھی بریک لگا دیئے ہیں لیکن جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس کا بھی حل نکال لیا ہے۔
دنیا کے اکثر ملکوں میں آن لائن شادیوں کو قانون کا درجہ دے دیا ہے اور اب کورونا وائرس سے سب سے متاثرہ نیویارک میں آن لائن شادی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
لوگ سرکاری دفتر کا چکر لگائے بغیر آن لائن شادی کا سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔
یو اے ای کے بعد اب نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے آن لائن شادی کو قانونی درجہ دینے کے قانون پر دستخط کردیئے ہیں۔
اس قانون کے تحت آئن لائن ویڈیو کے ذریعے شادی کریں اور مہمانوں کو بھی آن لائن شرکت کرائیں اور نہ کھانے کھلانے کی زحمت اور نہ ہی انتظامات کی تکلیف ہوگی۔
نئے قانون کے تحت جوڑے کو اب سرکاری دفتر کا چکر لگانے کی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ مذہبی رہنما آن لائن ویڈیو کے ذریعے شادی کی کرا سکیں گے اور آن لائن سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News