پاکستان میں کورونا کے وار کا شکار کس عمر کے افراد ہوتے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا۔
عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین میں 64 فیصد سے زائد افراد 21 سے 60 سال کی عمروں کے ہیں۔
جبکہ 75 فیصد سے زائد اموات 51 سے 80 سال کی عمر کے درمیان کے لوگوں کی ہوئی ہیں اسی طرح اعداد و شمار میں یہ بھی تبایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا متاثرین کی اکثریت مردوں کی ہے۔
اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو بُری خبر سناتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی اکثریت ان افراد میں ہے جن میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق اب تک سامنے آنے والے تقریبا 6 ہزار کیسز میں سے 3 ہزار 286 یعنی 55 فیصد وہ ہیں جنہیں مقامی طور پر وائرس لگا ہے۔
پاکستان میں کئے گئے کُل تقریبا 70 ہزار ٹیسٹوں میں سے 41 ہزار پنجاب میں کئے گئے، سندھ کا دوسرا نمبر ہے جہاں 13 ہزار ٹیسٹ کئے گئے جبکہ سب سے کم ٹیسٹ خیبرپختونخوا میں کئے گئے جہاں صرف 107 ٹیسٹ فی دس لاکھ بنتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
