
سعودی عرب کےعلاقے جازان میں اپنے ہی گھر میں باربر شاپ بنانے والے دو حجاموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں کا تعلق ایک عرب ملک سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق دکانوں کو بند کرنے کے فیصلے کی نہ صرف خلاف ورزی کر رہے تھے بلکہ غیر قانونی طور پر اپنے گھر کو باربر شاپ میں تبدیل کر دیا تھا۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’چھاپہ مارنے پر دونوں حجاموں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، گھر میں حجامت کے اوزار بھی ضبط ہوئے ہیں۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں حجام نہ صرف غیر معیاری اشیا استعمال کرتے تھے بلکہ صحت ضوابط کی پابندی نہیں کرتے تھے۔‘
میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’دونوں کو گرفتار کرکے متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔‘
میونسپلٹی نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’باربر شاپس میں معیار صحت کے اصولوں کی پابندی نہ کرنے سے مختلف امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News