
برطانوی وزیراعظم نے عوام سےکورونا چیلنج کیخلاف گھروں پر رہ کر ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایک ہفتے کے قیام کے بعد آج اسپتال سے ڈسچارج ہوا ہوں۔
It is hard to find the words to express my debt to the NHS for saving my life.
The efforts of millions of people across this country to stay home are worth it. Together we will overcome this challenge, as we have overcome so many challenges in the past. #StayHomeSaveLives pic.twitter.com/HK7Ch8BMB5
Advertisement— Boris Johnson #StayHomeSaveLives (@BorisJohnson) April 12, 2020
اپنے بیان میں برطانوی وزیراعظم نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جانتاہوں سماجی فاصلہ رکھنا کتنا مشکل ہے لیکن ہم سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔
بورس جانسن نے یہ بھی کہا کہ پچھلے7 دنوں میں نیشنل ہیلتھ سروس پر کافی دباؤ ہے، نیشنل ہیلتھ سروس کو محفوظ رکھیں گے تو کورونا کا مقابلہ کرسکیں گے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کیخلاف جنگ میں ساتھ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی عوام تحمل سے آئیسولیشن میں خود کی اور دوسروں کی زندگی بچا رہے ہیں۔
بورس جانسن کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
یاد رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
برطانوی میڈیا سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بورس جانسن وزیراعظم کیلیے مختص کنٹری ہاؤس میں قیام کریں گے جبکہ مکمل صحتیاب ہونے تک برطانوی وزیراعظم بکنگھم شائرمیں سرکاری رہائش گاہ میں رہیں گے۔
بورس جانسن کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ بورس جانسن کئی روز تک کوروناوائرس کےباعث زیر علاج رہے اس لئے وہ فوری طور پر اپنی ذمےداریاں نہیں سنبھال سکیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل کورونا وائرس کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا، بورس جانسن میں 11 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن ان میں وبا کی علامات تاحال برقرار تھیں۔
برطانوی وزیراعظم نے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا تھا گزشتہ 24 گھنٹے میں مجھےکورونا سےمتعلق علامات محسوس ہوئی تھیں، جس پرمیں نے ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آیا ہے۔
وزیراعظم جانسن کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو کانفرنس کے زریعے حکومتی ذمہ داریاں ادا کرتا رہوں گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News