
سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس بے قابو ہوگیا، کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1132 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8274 ہوگئی ہے۔
سعودی محکمہ صحت کے مطابق فعال کیسز کی تعداد6853ہے جس میں سے 78 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں مزید 5افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہوگئی ہے۔
اسی طرح سعودی عرب میں مزید 280افراد صحت یاب ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1329 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 1،55،206 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News