Synopsis
لاک ڈاؤن سے متاثرہ پاکستانیوں کیلئے چین کا اہم اقدام
Pakistan’s Prime Minister Imran Khan Meets With China’s President Xi Jinping
عالمی وبا کورونا واءرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے متاثرہ پاکستانیوں کیلئے چین نے اہم اقدام کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کے لیے چینی کمپنی میدان میں آگئی ہے، بلوچستان میں گوادرپورٹ پر چینی کمپنی کی جانب سے راشن سے بھرا جہاز لنگر انداز ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق راشن لاک ڈاؤن سے پریشان مقامی افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔
جذبہ خیرسگالی کے تحت پاک بحریہ نے راشن اپنے جہاز پر کراچی سے گوادر پہنچایا۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاک،چین تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News