دنیا بھر سے مدد کے بعد اب کوریا نے بھی کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 3 لاکھ ڈالرز کی مدد کا اعلان کردیا ہے۔
کورین سفارتخانہ سے بیان جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوریا پاکستان میں کورونا کی روک تھام کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ذریعے 3 لاکھ ڈالرز کی امداد فراہم کرے گا۔
کورین کمپنیوں نے بھی کوویڈ 19 کے لئے پاکستان کو 47 ہزار امریکی ڈالر اضافی رقم فراہم کرنے میں مدد کی ہے۔
کورین سفیر کوک سانگ کیو نے کہا ہے کہ امید ہے یہ رقم پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام میں معاونت فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور پاکستان میں کورونا کیسوں میں مزید اضافے کی توقع کی جارہی ہے،۔
ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ کوریا کی مدد سے ڈبلیو ایچ او کو پاکستان میں کورونا کے خلاف سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
