
کورونا وائرس کی تشخیص کا مسلہ حال ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسداران کورونا کی تشخیص کے لیے آلہ متعارف کروا دیا ہے۔
یاد رہے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کا ہر ملک خطرے میں ہے۔
خیال رہے کہ ایران اسلامی ممالک میں کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے اور وہاں پر گزشتہ ڈھائی ماہ سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہ ہے۔
دوسری جانب بہہت سے ممالک میں کورونا کی تشخیص کرنے کے لیے تمام تر سہولیات اور ٹیسٹینگ ٹیوب بھی موجود نہیں ہے۔
ٹیسٹینگ ٹیوب کی کمی کی وجہ سے یہ معلوم کرنا بھی مشکل ہے کہ کون اس وبا کا شکار ہو چکا ہے۔
لیکن اب اس مسلہ کو ایرانی پاسداران نےحل کر دیا ہے اور دعوا کیا ہے کہ مذکورہ آلہ متاثرہ شخص کو 100 میٹر کی دوری سے پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس آلے کی شکل ایئرپورٹ یا ٹریفک حکام کے پاس گاڑیوں کو چیک کرنے والے اینٹینا کی طرح ہے۔
اس آلے کو 15 اپریل کو ایک تقریب میں متعارف کرایا گیا ہے۔
ایران میں آلے کو متعارف کروانے والی تقریب میں ایرانی پاسدارن انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے بھی شرکت کی تھی۔
آلے کو متعارف کروانے کے حوالے سے جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آلہ اپنی نوعیت کا منفرد اور اسٹیٹ آف دی آرٹ آلہ ہے جو کہ دنیا میں کسی اور ملک کے پاس نہیں ہے۔
انہوں نے تقریب میں بتایا کہ آلہ کسی بھی ایسے علاقے کی نشاندہی بھی کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جہاں پر کورونا کی نمی موجود ہو۔
واضح رہے کہ اس آلے کے استعمال کے بعد بلڈ ٹیسٹ کرنے سمیت دیگر ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News