Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا نے برطانیہ کی قدیم ترین روایت کو تبدیل کردیا

Now Reading:

کورونا نے برطانیہ کی قدیم ترین روایت کو تبدیل کردیا

کورونا نے روایتی اور سماجی  تقریبات پر اپنے اثرات دکھانا شروع کردیئے ہیں جس کی زد میں آکر برطانیہ کی قدیم ترین روایت کو تبدیل کردیا  ہے۔

ملکہ برطانیہ کی سالگرہ پر کئی دہائیوں سے دی جانے والی توپوں کی روایتی سلامی اس سال نہیں دی جائے گی ۔

دوسری جانب برطانوی شہزادی کی شادی منسوخ کردی گئی ہے جبکہ سویڈین کی شہزادی کورونا مریضوں کے لیے خدمات انجام دینے کے لیے نرس بن گئیں۔

ملکہ برطانیہ کی 94 ویں سالگرہ پر جو کہ اکیس اپریل کو منائی جائے گی برطانوی شاہی محل کی روایت رہی ہے کہ ملکہ کی سالگرہ پر انہیں شاہی توپ کی سلامی دی جاتی ہے لیکن اس بار کورونا وائرس کی بدولت اسے منسوخ کردیا گیا ہے اور ایسا گزشتہ اڑسٹھ سال میں پہلی بار ہوگا کورونا وائرس کا خوف سماجی تقریبات کو بھی متاثر کرنے لگا ہے۔

برطانوی ملکہ کی پوتی شہزادہ اینڈریو کی بیٹی شہزادی بیٹرس کی شادی منسوخ ہوگئی اور ان کے دلہن بننے کے خواب چکنا چور ہوگئے  شاہی محل نے  انکی شادی کی منسوخ کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے اور اب یہ کب ہوگی اس کے لیے ان کو کورونا وائرس کے ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

Advertisement

کورونا نے ایک اور کام کیا اور بڑی بڑی شخصیات کو انسانی خدمت پر لگا دیا اور لوگ انسانیت کی خدمت کے لیے میدان میں کود پڑے، ایسا ہی کیا سوئس شہزادی صوفیہ نے اور کورونا مریضوں کی خدمت کے لیے وہ نرس بن گئیں۔

اس کے لیے شہزادی نے آن لائن تربیت حاصل کی۔۔۔ اور اسٹاک ہوم کے اسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے خود کو وقف کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر