کورونا سے کیسے لڑیں؟؟؟ سعودی وزیرِصحت کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق عالمی سطح پر وائرس سے نمٹنے کےلیے ٹاسک فورس بنانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔
سعودی وزیرِصحت ڈاکٹر توفیق الربیاح نے جی 20 کی ویڈیو میٹنگ کے دوران کہا کہ وبا سے نمٹنے کیلیے عالمی سطح پر ٹاسک فورس بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ طب کے شعبے کی معاونت کیلیے جدید طرز کا مرکز بنایا جائے تاکہ لوگوں کی صحت کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعدادایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے بڑھ گئی جب کہ متاثرین کی تعداد چوبیس لاکھ اکیس ہزارسے زائدہو چکی ہے۔ برطانیہ میں مزید 596 ہلاکتیں ۔۔۔ اسپین میں مزید 399،بیلجیئم میں 145، اٹلی میں چار سو تینتیس،ایران میں مزید91، روس میں 44 افراد کی جانیں چلی گئیں۔
جبکہ چوبیس لاکھ اکیس ہزار سے زائد افراد کو جان لیوا وائرس نے جکڑاہوا ہے۔
اسپین میں مزید 399 افراد جان کی بازی ہارگئے، بیلجیئم میں 145 جانیں ضائع ہوگئیں اور برطانیہ میں کورونا سے پانچ سو چھیانوے افراد جانوں سے چلے گئے ، مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 60 ہو گئی ۔
اٹلی میں چار سو تینتیس مریضوں نے دم توڑ دیا، جرمنی میں110 دس افراد جانیں گنوا بیٹھے ہیں، فرانس میں تین سو پچانوے کورونا مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہیں اور روس میں مزید چار ہزار سے زائد کیسز اور 44 اموات سامنے آئی ہیں۔
ایران میں مزید 91 اموات ۔مرنے والوں کی تعداپانچ ہزار دو سو سے بڑھ گئی ہے ۔
بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 15سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔۔جبکہ کل ہلاکتیں 543 ہیں، سنگاپور میں مزید چودہ سو افراد مہلک وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ ہانگ کانگ میں پہلی بارکورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
