کورونا وائرس کے سبب امریکی جنگی بحری بیڑے پر موجود 4 ہزار سے اہلکاروں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق امریکی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز ، یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ کے کمانڈر بریٹ کروزیئر نے پینٹاگون کو لکھے گئے خط میں فوری مدد کی درخواست کی ہے۔
کپتان بریٹ کروزیئر نے خط میں لکھا کہ بحری بیڑے پر موجود کم از کم 70 افراد اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
انہوں نے بحریہ کی قیادت کو متنبہ کیا ہے کہ جہاز کے عملے کی جانیں بچانے کے لئے فوری اور فیصلہ کن اقدام کی ضرورت ہے۔
یو ایس ایس تھیوڈور روز ویلٹ کے کپتان نے خط میں مزید لکھا کہ کورونا وائرس کے شکار اہلکاروں کی موجودگی سے امریکی بحری فوج کے 4ہزار سے زائد اہلکاروں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بحری بیڑے کے کپتان بریٹ کروزیئر نے چار صفحات پر مشتمل ایک خط میں پینٹاگون کو آگاہ کیا کہ بحرالکاہل کے ایک امریکی علاقے گوام میں ان کا بیڑا موجود ہے اور کرونا وائرس بیڑے پر تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث چار ہزار اہلکاروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے
واضح رہے کہ اس وقت کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے جہاں اس وقت پونے دو لاکھ سے زائد متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 ہزار سے زائد اموات بھی ہوچکی ہیں۔
دو روز قبل امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے کہا تھا ماہرین 20 سے 22 لاکھ لوگوں کے مرنے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں تاہم اگر ان اموات کو دو لاکھ تک روک لیا جائے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 42 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جبکہ مصدقہ متاثرین آٹھ لاکھ 60 ہزار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
