کورونا وائرس کی وبا کے اعلاج کے لیئے آکسفورڈ یونیورسٹی نے اہم اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی وبا کے حوالے سے آکسفورڈ یونیورسٹی نے بڑی پیشرفت پیش کر دی۔
یاد رہے کہ کورونا کی ویکسین کو وسیع پیمانے پر آکسفورڈ یونیورسٹی نے تیار کر لیا ہے۔
کورونا کی ویکسین کے حوالے سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹیٹیوٹ نے بتایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے سے ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کر دی ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ اس عمل کے لیے سیکڑوں لوگوں نےرضاکارانہ طور پر خود کو پیش کیا تھا۔
دوسری جانب برطانوی حکومت نے 20 کروڑ پاؤنڈ کی فنڈنگ بھی دی ہے۔
کورونا کی ویکسین کے حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اگر انسانوں پر آزمائش کامیاب ہوئی تو اس ویکسین کو وسیع پیمانے پر تیار کیا جائے گا ۔
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے برطانیہ بڑی دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا کے ساتھ شراکت داری کر لی ہے۔
شراکت کےحوالے سے یونیورسٹی نے بتایا کہ شراکت داری کا مقصد دنیا بھر میں ویکسین کی فوراً فراہمی ہے۔
واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن سر جان بیل نے بتایا کہ ویکسین کی انسانوں پر کی جانے والی آزمائش کے نتائج جون تک مل جائیں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
