
وکٹوریہ بیکہم تنقید کی زد میں آگئيں۔
تفصیلات کے مطابق وکٹوریہ بیکہم نے کورونا کی وبا کے دوران اپنے ملازم کو تنخواہ نہیں دی جس کے بعد ان پر تنقید شروع ہو گئی۔
انہوں نے اپنے تیس ملازمین کو لاک ڈاؤن کے دوران گھر بیٹھنے پر اپنی جیب سے تنخواہ دینے کے بجائے یہ پیغام دیا کہ وہ اپنی تخواہوں کا اسی فیصد حکومت سے وصول کریں۔
خیال رہے کہ وکٹوریہ بیکہم کی فیملی بزنس اثاثہ 33 کروڑ 50 لاکھ برطانوی پاؤنڈز ہیں ۔
جبکہ ان تمام اثاثوں میں وکٹوریا بیکہم اکیلی 15 کروڑ برطانوی پاؤنڈز کی حصہ دار ہيں۔
یاد رہے کہ برطانوی حکومت کورونا کی وجہ سے ورکرز کو ایک اسکیم کے تحت تخواہيں فراہم کررہی ہے۔
واضح رہے کہ وکٹوریا بیکہم کی جانب سے کیے جانے والے اس عم کے بعد لوگوں نے ان پر بہت تنقید کی اور انہیں یاد دلایا کہ حال ہی میں انہوں نے میں میامی میں 2 کروڑ پاؤنڈز کی مالیت کا پینٹ ہاؤس بھی خریدا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News