کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد جانسن نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن متاثر ہوئے تھے لیکن اب اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں۔
جانسن کو رواں ماہ 11 اپریل کو کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا انہوں نے ایک ہفتہ سینٹ ٹامسز اسپتال میں گزارا تھا۔
یاد رہے کہ بورس جانسن کورونا سے متاثر ہونے کے ایک ماہ بعد منظر عام پر آئے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے بورس جانسن کا کہنا تھا کہ کورونا بڑاچیلنج تھا۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ میں اب کورونا وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے۔
کورونا کی وبا دنیا بھر میں بری طرح پھیل چکی ہے وہی برطانیہ میں بھی اس وبا نے بری طرح پنجے گاڑھ لیے ہیں۔
کورونا کی وجہ سے بہت سے ممالک میں لاک ڈاون نافز ہے تاکہ خود کو اور لوگوں کو کورونا کی وبا سے محفوظ رکھا جا سکے۔
برطانیہ میں لاک ڈاون کے حوالے سے بورن جانسن نے کہا کہ ہم پہلےمرحلےکے خاتمےکے قریب ہیں.
بورن جانسن نے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم کر کے برطانوی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
واضح رہے کہ بورن جانسن نے میڈیا سے کہا کہ برطانوی عوام کی قربانیوں رائیگاں نہیں جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
